پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری کے لیے پر کشش بنانے کے لیے سازگار ماحول، شفافیت، مستقبل و جدت سے ہم آہنگی اور طویل مدتی پالیسی کی ضرورت ہے، میاں کاشف اشفاق

لاہور: پاکستان فرنیچر کونسل کے سی ای او میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی نوجوان آبادی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے فروغ اور جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے سنگم پر واقع ہونے کہ وجہ سے عالمی سرمایہ کاری کے لیے انتہائی پر کشش ہے۔ اتوار کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے سازگار ماحول، شفافیت، مستقبل و جدت سے ہم آہنگی اور طویل مدتی پالیسی کی ضرورت ہے۔ ٹیکسیشن، گورننس، کاروبار کرنے میں آسانی اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات سے ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے میں مدد کر سکتی ہیں۔ پائیدار انفراسٹرکچر، قابل تجدید توانائی اور ڈیجیٹل تبدیلی پر بھی توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔ ایسے شعبوں کو فوقیت دی جائے جو عالمی سرمایہ کاری کے رجحانات اور اقتصادی، سماجی و ماحولیاتی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ابھرتا ہوا ٹیک ایکو سسٹم، زرعی صلاحیت اور فروغ پذیر صنعتی بنیاد ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے بے پناہ مواقع فراہم کرتی ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ، ایس ایم ایز اور ہنر مندی کی ترقی اور تعلیم کے ذریعے اپنے انسانی وسائل کا استعمال کر کے پاکستان اپنی جامع ترقی کو تیز تر کر سکتا ہے۔
میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پاکستان مربوط اقتصادی پالیسی اور اصلاحات کے ذریعے دنیا کی پرکشش ابھرتی ہوئی منڈیوں میں شامل ہو سکتا ہے۔ پاکستان کو عزم، تسلسل اور وژن کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سرمایہ کاری، خوشحالی اور آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی تشکیل کا یہی قابل عمل راستہ ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین