غزہ جنگ بندی میری آٹھویں کامیاب صلح، اب توجہ کابل اسلام آباد تنازع پر ہو گی، ٹرمپ

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیاہے۔پیر کو وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے یہاں ملاقات کی۔

وزیر دفاع نے برطانوی ہائی کمشنر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، دفاعی اور سٹریٹجک امور میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں اطراف نے متعدد شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی برطانیہ کے لئے پروازوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطوں کو بڑھانے کے لئے اضافی ایئرلائنز کو شامل کرنے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں تعمیری بات چیت جاری رکھنے اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مشترکہ مفاہمت ہوئی۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین