چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی امریکی بحری کے عہدیداران اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں

واشنگٹن: چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے امریکا کے دورہ کے دوران امریکا کی اعلیٰ بحری اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ملاقاتوں کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، پیشہ ورانہ تربیت اور میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف نے امریکی ڈپٹی چیف آف دی نیول سٹاف آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔نیول چیف نے امریکا کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا اور یونیورسٹی کے صدر وائس ایڈمرل پیٹر اے گارون سے ملاقات کی۔ملاقاتوں کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، پیشہ ورانہ تربیت اور میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف نے امریکی محکمہ خارجہ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے سیاسی وعسکری امور کے ڈپٹی اسسٹنٹ سکریٹری سٹینلے ایل برائون سے ملاقات کی۔ ایڈمرل نوید اشرف نیامریکی سکالرز اور تھنک ٹینک کے ماہرین سے خطاب کیا اورعلاقائی میری ٹائم سکیورٹی چیلنجز اور مشترکہ میری ٹائم کوششوں میں پاک بحریہ کے تعاون پر روشنی ڈالی۔ نیول چیف کے دورہ امریکا سے دونوں ممالک کے مابین میری ٹائم سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین