پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر مریم نواز کی مبارکباد

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کرنے پر وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

مریم نواز نے پاکستانی سائنسدانوں اور ٹیکنیکل ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ پاکستان کا خلائی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی جانب اہم قدم ہے، ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں بڑی پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ زمین، سبزے، پانی اور شہری علاقوں کا تفصیلی تجزیہ کرے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ جدید سیٹلائٹ سیکڑوں نوری بینڈز میں درست تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سے زرعی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی نگرانی میں انقلاب کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سے فصلوں، مٹی اور پانی کے معیار کی درست نگرانی ممکن ہے، ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سے جنگلات کی کٹائی، آلودگی اور گلیشیئر پگھلنے کی مانیٹرنگ میں مدد ملےگی۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں میں جغرافیائی خطرات کی نشاندہی میں ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ معاون ثابت ہو گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

آپ نے اچانک ایمرجنسی لگا دی، ہر ضلعے میں ڈی سی کو تبدیل کیا گیا: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 چیئرمین پی ٹی آئی...

اپوزیشن کے 9 گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 قومی اسمبلی میں اپوزیشن...

غیر مشروط معافی مسترد،سی ڈی اے ممبراسٹیٹ زمان وٹوکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 اسلام آباد ہائیکورٹ نے...

تازہ ترین