قطر اور ترکیہ کا پاک افغان جنگ بندی کا خیر مقدم

قطر اور ترکیہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔ قطری وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کا خاتمہ کرے گی اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کی مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔

ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکیہ دونوں ملکوں کے درمیان امن اور خطے میں استحکام کے قیام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان سے پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی فوری بند ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین