سیف الرحمان کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے فوڈ ایکسپورٹرز کا وفد ملائیشیا کے تجارتی دورے پر روانہ ہوگیا

لاہور: وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے معروف فوڈ ایکسپورٹرز کا وفد اتوار کو ملائیشیا کے تجارتی دورے پر روانہ ہوگیا۔ روانگی سے قبل سیف الرحمان نے کہا کہ دورے کا مقصد پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات، بالخصوص فوڈ پراسیسنگ، پیکجنگ، ویلیو ایڈڈ مصنوعات اور اسنیکس کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفد کوالالمپور میں تجارت کو فروغ دینے والی ایجنسیوں اور پاکستانی سفارتخانہ کے کمرشل سیکشن کے تعاون سے جنوبی پنجاب سے برآمدات کو فروغ دینے اور جدید فوڈ پراسیسنگ کمپلیکس میں ملائیشیا سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوشش کرے گا۔ ہم بڑے زرعی اور فوڈ پراسیسنگ اداروں، سرمایہ کاروں اور تاجروں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے اور پاکستان سے غذائی مصنوعات، بالخصوص نمکو کی برآمدات کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کریں گے، جو اپنے اعلیٰ معیار اور ذائقے کی وجہ سے بہت مقبول ہیں۔
سیف الرحمان نے کہا کہ اس دورے سے نئی تجارتی و طویل المدت کاروباری شراکت داری قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ ملائیشیا کی حلال اور آرگینک غذائی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے پاکستان کے لیے بہت مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے دوروں سے پاکستان کی برآمدات کو فروغ ملے گا، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور قومی معیشت مستحکم ہو گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین