وزیراعظم کا شمالی وزیرستان اور کرم میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع شمالی وزیرستان اور ضلع کرم میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے آپریشنز میں فتنتہ الخوارج کے 25 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی خدمات کا سراہا ہے۔

وزیراعظم نے ان آپریشنز کے دوران دہشت گردوں کا کامیابی سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 5 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعائکی ہے اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

 

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین