استنبول میں پاک افغان مذاکرات کا تیسرا روز بھی کسی ٹھوس پیش رفت کے بغیر ختم ہو گیا

استنبول: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا روز بھی کسی ٹھوس پیش رفت کے بغیر ختم ہو گیا اور افغان طالبان تحریری معاہدہ نہ کرنے کی ضد پر اڑے ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کے غیر لچکدار اور غیر حقیقی رویے کے باعث یہ دور بھی نتیجہ خیز ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے۔ طالبان وفد تحریری معاہدہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز 9 گھنٹے اور اتوار کو 13 گھنٹے سے زائد طویل مذاکرات بھی کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے تھے۔ پیر کو امید کی جا رہی تھی کہ مذاکرات میں کوئی پیشرفت ہوجائے گی لیکن ابھی تک کسی قسم کا تحریری معاہدہ طے نہیں پا سکا۔

پاکستان کا اصولی مؤقف بدستور واضح ہے کہ دہشت گرد عناصر کی پشت پناہی بند کی جائے اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ مخالف فریق کے منفی رویے کے باوجود پاکستان، قطر اور ترکیہ خلوصِ نیت سے امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ طالبان نے امریکا سے معاہدے میں بھی اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ افغان سرزمین کسی بھی ملک کی سلامتی اور دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان اپنے پیش کردہ منطقی مطالبات پر قائم ہے جبکہ افغان طالبان کا وفد ان مطالبات کو پوری طرح تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ ذرائع کے مطابق میزبان ممالک بھی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کے پیش کردہ مطالبات معقول اور جائز ہیں، دلچسپ طور پر افغان طالبان کا وفد خود بھی سمجھتا ہے کہ ان مطالبات کو ماننا درست ہے۔

افغان طالبان کا وفد بار بار کابل انتظامیہ سے رابطہ کرکے انہی کے احکامات کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔ افغان طالبان کے وفد کو کابل سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کابل انتظامیہ سے کوئی حوصلہ افزا جواب نہیں آرہا، جس سے تعطل پیدا ہورہا ہے، ایسا لگتا ہے کابل میں کچھ عناصر کسی اور ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی وفد نے بارہا یہ نکتہ واضح کیا ہے کہ ان مطالبات کو تسلیم کرنا سب کے مفاد میں ہے اور میزبان ممالک نے بھی افغان وفد کو یہ بات سمجھائی ہے۔ پاکستانی وفد کا مؤقف بدستور منطقی، مضبوط اور امن کے لیے ناگزیر ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین