وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی کور کمانڈر پشاور سے ون آن ون ملاقات، صوبے کی سکیورٹی صورتحال اور موجودہ حالات پر تبادلہ خیال

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل عمر احمد بخاری سے ون آن ون اہم ملاقات ہوئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی نے بطور وزیراعلیٰ کورکمانڈر پشاور سے ون آن ون ملاقات کی جس میں صوبے کی سکیورٹی صورتحال اور موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صوبے میں دہشت گردی سے نمٹنے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ملاقات ون ٹو ون تھی، کوئی دوسرا ذمہ دار موجود نہیں تھا، کو کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری سے ملاقات امن جرگہ سے پہلے ہوئی تھی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ملاقات کرٹیسی کال کے طور پر ہوئی جس میں صوبائی سیکیورٹی اور امن و امان کے امور زیر بحث آئے۔

سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کابینہ کے ہمراہ کور کمانڈر سے ملاقات کی تھی جبکہ نومنتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کور کمانڈر پشاور سے ون ٹو ون ملاقات کی۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین