صدر و وزیراعظم کی سڈنی واقعے کی مذمت

پاکستان نے سڈنی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت آصف زرداری نے واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ ان کاکہنا تھاکہ پاکستان خود دہشت گردی سے شدید متاثر رہا ہے، ایسے حملوں سے معاشروں کو پہنچنے والے درد اور صدمے کو بخوبی سمجھتے ہیں۔صدر مملکت نے آسٹریلیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی تمام صورتوں کے خلاف پاکستان کے اصولی مؤقف کو دہرایا۔آسٹریلیا میں سڈنی کے ساحل پر فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قسم کے دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کرتا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان متاثرہ خاندانوں، آسٹریلوی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی دہشتگردانہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے آسٹریلوی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیرداخلہ نے پیغام میں کہا کہ دہشت گردی انسانیت کے خلاف ناقابل معافی جرم ہے اور اس خطرے کا پاکستان کو سامنا ہے، ہم آسٹریلوی عوام کے درد کو سمجھتے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان حکومت نے مالی سال 2025-26 کی جی ڈی پی شرح نموپرنظرثانی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 20اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے گزشتہ مالی...

راولپنڈی میں لڑکی کیساتھ خطرناک ون ویلنگ کی ویڈیو منظرعام پر،مقدمہ درج، ملزمان عدم گرفتار

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 19 اکتوبر 2026 راولپنڈی میں لڑکی کوبائیک پر...

تازہ ترین