اسلام آباد (ویب ڈیسک)
19 اکتوبر 2026
حکومت نے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے میجر جنرل قلب الحسنین کو اسکینڈمنٹ پر ایڈیشنل سیکرٹری دفاع ڈویژن مقرر کر دیا، انہیں میجر جنرل عمر فرید کی جگہ پوسٹ کیا گیا۔
تقرری کے منتظر عبدالجبار کو جوائنٹ سیکرٹری مواصلات ڈویژن، فرح ممتاز کو سیکشن افسر مواصلات ڈویژن تعینات کیا گیا جبکہ سیکشن افسر مواصلات ڈویژن فاخرہ اکرام کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اسی طرح تقرری کے منتظر محمد محبوب کو ڈپٹی سیکرٹری خزانہ ڈویژن تعینات اور سیکشن افسر موسمیاتی تبدیلی ڈویژن ربیقہ اصغر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔































