خیبرپختونخوا میں تجاوزات کے خلاف گرینڈآپریشن،پشاور رنگ روڈ پر درجنوں غیر قانونی دکانیں مسمار

پشاور(بیورورپورٹ)
19 اکتوبر 2026

صوبہ خیبرپختونخوا میں اب ناجائز تجاوزات کی کوئی جگہ نہیں، تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیاہے۔

پشاور رنگ روڈ پر تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا گیاہے۔گڑھی قمر دین میں درجنوں دکانوں کی غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئی ہیں۔

بتایاگیاہے کہ ڈپٹی کمشنر پشاور کی موجودگی میں بھاری مشینری کی مدد سے غیر قانونی تعمیرات گرائی گئیں، آپریشن میں پی ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

تجاوزات کے خلاف کارروائی کا مقصد رنگ روڈ اور ملحقہ علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ، سڑک کی حدود بحال کرنا اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاورنے بتایاکہ تجاوزات کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا اور غیر قانونی تعمیرات کے دوبارہ قیام کو روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے، شہریوں اور دکانداروں سے اپیل ہے کہ وہ سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر تجاوزات سے گریز کریں ورنہ سخت ایکشن ہوگا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین