ورلڈ بینک کا پاکستان کے لیے 1 ارب 35 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کااعلان

اسلام آباد:
ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 1.35 ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ معاونت ایم پی اے پروگرام کے تحت دی جائے گی جس کا مقصد پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانا اور اہم ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مدد فراہم کرنا ہے۔ورلڈ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز، بڑھتے ہوئے مالی دباؤ اور ترقیاتی ضروریات کے پیش نظر یہ مالی پیکیج انتہائی اہمیت کا حامل ہے، فراہم کی جانے والی رقم سے حکومتی اصلاحاتی اقدامات کو تقویت ملے گی اور پائیدار اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
ورلڈ بینک حکام کا مزید کہنا ہے کہ ایم پی اے پروگرام کے تحت دی جانے والی یہ معاونت مختلف شعبوں میں استعمال کی جائے گی۔
دوسری جانب ماہرین معاشیات کا کہنا ہے ورلڈ بینک کی یہ مالی معاونت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر، مالی خسارے اور مہنگائی جیسے مسائل کا سامنا ہے، عالمی مالیاتی اداروں کی مدد سے نہ صرف سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گا بلکہ حکومت کو اصلاحاتی ایجنڈا آگے بڑھانے میں بھی سہولت ملے گی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان طویل عرصے سے شراکت داری قائم ہے اور ماضی میں بھی مختلف منصوبوں کیلئے مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کی جاتی رہی ہے، موجودہ پیکیج کو اسی تسلسل کی کڑی قرار دیا جا رہا ہے جس سے ملک میں ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ بینک اور دیگر عالمی ادارے پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے مختلف پروگرامز کے تحت تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ حالیہ اعلان کو ملکی معیشت کیلئے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین