کراچی دھند کی۔لپیٹ میں ،پروازیں منسوخ

ویب ڈیسک
December 21, 2025
facebook
twitter
whatsup
mail

کراچی:

شہر قائد میں آج صبح شدید دھند کے باعث بعض علاقوں میں حد نگاہ صفر ریکارڈ ہوئی جبکہ سورج نکلنے کے ساتھ حدِ نگاہ میں بہتری آنے لگی۔شدید دُھند کے باعث شہریوں کو ڈرائیونگ میں مشکلات کا سامنا رہا، دُھند کے باعث حدِ نگاہ صفر ریکارڈ ہوئی۔ شہری شدید دھند دیکھ کر حیران رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے، اسکیم 33، گلشن اقبال، گلستان جوہر، شارع فیصل، سرجانی ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا، پی ای سی ایچ ایس، ڈیفنس، کلفٹن اور آئی آئی چندریگر روڈ سمیت مختلف علاقوں شدید دھند دیکھی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ کل کم سے کم درجہ حرارت 15 سے 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خُشک جبکہ رات اور صبح میں سرد رہے گا۔گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف سمتوں سے 5 تا 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں متوقع ہیں، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 40 سے 95 فیصد رہنے کا امکان ہےشہر میں شدید دھند کے باعث 6 بین الاقوامی پروازیں دیگر ائیرپورٹس پر منتقل کر دی گئی ہیں۔بین الاقوامی پروازیں کراچی کے بجائے مسقط منتقل کر دی گئیں جبکہ نجی ائیرلائن کی پرواز جدہ سے کراچی کے بجائے اسلام آباد منتقل کر دی گئی

مزیداسی طرح کی
Related

ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، 5 مسافر جاں بحق، 32زخمی

ملتان (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 ملتان میں شیر شاہ پل...

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

تازہ ترین