اسامہ بن لادن سے متعلق کتاب تقسیم کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور

سپریم کورٹ نے نفرت انگیز مواد پھیلانے کے ملزم سید محمد کی ضمانت منظور کرلی۔
سپریم کورٹ نے نفرت انگیز مواد پھیلانے کے مقدمے میں ملزم سید محمد کی ضمانت منظور کر لی۔
جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ملزم سے صرف کتاب برآمد ہوئی ہے یا اس کی تقسیم کا بھی کوئی ثبوت موجود ہے۔
پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم اسامہ بن لادن سے متعلق کتاب کی تقسیم میں ملوث ہے اور اس کے موبائل فون میں بھی نفرت انگیز مواد پایا گیا، تاہم عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر شواہد موجود ہیں تو ٹرائل میں سزا دلوائی جائے۔
وکیلِ صفائی نے بتایا کہ ملزم ساہیوال میں محنت مزدوری کرتا ہے اور فروری 2025 میں سی ٹی ڈی لاہور نے اسے گرفتار کیا، جبکہ برآمدگی کے حوالے سے بھی تضادات ہیں۔عدالت نے کہا کہ آف دی ریکارڈ باتوں پر کوئی رائے نہیں دی جا سکتی، کیس میں صرف چار گواہان ہیں اور زیادہ سے زیادہ سزا پانچ سال ہے، لہٰذا ٹرائل میں ثبوت پیش کیے جائیں، فی الحال ضمانت منظور کی جاتی ہے

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین