پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس سینٹرزکا دورانیہ بڑھا دیا گیا

لاہور

لائسنس بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر، صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹرز کا دورانیہ بڑھا دیا گیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے سب سے پہلے لرننگ لائسنس بنوائیں، شہری لرننگ لائسنس کیلئے آن لائن پورٹل یا لائسنسنگ سینٹر وزٹ کریں۔
42 دن کی مدت پوری ہونے کے بعد فوری ریگولر لائسنس بنوائیں، ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس ہونے کے بعد فوری ای ڈرائیونگ لائسنس ڈاؤن لوڈ کریں۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ای ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت کارڈ والے لائسنس کے برابر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے لائسنسنگ سینٹر کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے، چھوٹے شہروں میں دورانیہ صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک کر دیا گیا ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا کہ بڑے شہروں میں لائسنسنگ سینٹرز کا دورانیہ 24 گھنٹے ہے، لائسنسنگ سہولیات کا سلسلہ بغیر کسے تعطیل کے جاری ہے۔ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے بعد ڈرائیو کریں، محفوظ سفر کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا ضروری ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین