وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے 135 ارب روپے کے ناقص پیٹرول کی خریداری میں ملوث افسران کا معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کردیا

سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شاہد اقبال بلوچ نے بتایا کہ کوئٹہ میں رپورٹ ہونے والے 135 ارب روپے کے خطرناک پٹرولیم مصنوعات سکینڈل کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔یہ بات انہوں نے پیر کو سینیٹر کامل علی آغا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں کہی۔ سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پینل کو بتایا کہ دو حاضر سروس افسران کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کی گئی ہے جبکہ دو ریٹائرڈ افسران کے کیسز 15 اکتوبر کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھیجے گئے ہیں۔ 135 ارب روپے کا گھپلہ صنعتی کیمیکل کے طور پر خطرناک پیٹرول کی درآمد سے متعلق ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

بھارت کے لیجنڈ اداکار نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی

ویب ڈیسک 13 اکتوبر 2026 معروف بھارتی آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر...

ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، 5 مسافر جاں بحق، 32زخمی

ملتان (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 ملتان میں شیر شاہ پل...

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

تازہ ترین