بنگلہ دیش نے دہلی میں قونصلر اور ویزا سروسز معطل کردی ہیں

بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا، جس کے بعد بنگلا دیش نے بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں قونصلر اور ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کردی ہیں۔
گزشتہ روز بنگلہ دیش ہائی کمیشن نے بھارت میں سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں نئی دہلی میں قونصلر اور ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کردیں۔
بنگلہ دیشی ہائی کمیشن کی جانب سے آج نوٹس بورڈ پر جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ناگزیر حالات کی وجہ سے قونصلر اور ویزا سروس عارضی معطل کی گئی ہیں۔بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ 2 روز پہلے ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا، بھارتی مظاہرین نے ہائی کمشنر کو قتل کی دھمکیاں دی تھیں۔
بنگلہ دیش نے نئی دہلی ہائی کمیشن واقعے پر بھارتی دعوے کی تردید کردی بنگلادیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین کے مطابق انہیں ایسی اطلاعات موصول ہوئیں کہ مظاہرین کی جانب سے ہفتے کی شام ہائی کمشنر ریاض حمید اللّٰہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں دوسری جانب گزشتہ روز چٹاگانگ میں انڈین ویزا ایپلی کیشن سینٹر نے بھی بھارتی اسسٹنٹ ہائی کمیشن کے اطراف سیکیورٹی صورتِ حال کے باعث اپنی سرگرمیاں معطل کردی تھی۔
گزشتہ ہفتے ڈھاکا، کُھلنا اور چٹاگانگ میں بھی احتجاج کے دوران ویزا مراکز جزوی طور پر بند رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق حالیہ کشیدگی کے تناظر میں دونوں ممالک کے ہائی کمشنرز کو بھی طلب کیا گیا ہے

مزیداسی طرح کی
Related

ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، 5 مسافر جاں بحق، 32زخمی

ملتان (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 ملتان میں شیر شاہ پل...

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

تازہ ترین