نئے سال پر بڑی تباہی کی منصوبہ بندی ناکام ، ترکیہ نے 356 دہشت گرد گرفتار کرلیے

استنبول:

ترکیہ نے داعش نیٹ ورک کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی۔

12 صوبوں میں آپریشنز کیا گیا، 357 مشتبہ دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے، گزشتہ روز بھی یالووا میں آپریشن کے دوران 3 پولیس اہلکار شہید اور 6 داعش کے ارکان ہلاک ہوئے تھے، ترک وزیر داخلہ نے کہا کہ ترک پولیس نے ملک کو دہشت گردی سے بچالیا،دہشت گردی کے راستے پر چلنے والوں کو کبھی موقع نہیں دیا جائے گا۔ترک حکام نے کہا گزشتہ دنوں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے 137 مشتبہ دہشتگرد گرفتار کئے، شامی سرحد پر داعش کی سرگرمیوں کے پیش نظر سخت اقدامات کئے ہیں، ملکی سلامتی اور عوامی تحفظ کیلئے سکیورٹی اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔وزارت داخلہ کے مطابق ترکیہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو ملک میں سرگرم ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے بتایا گیا شہر میں 110 ایسے مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جو نئے سال کے موقع پر استنبول میں دہشتگردانہ کارروائیوں کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

انقرہ کے چیف پبلک پراسیکیوٹر آفس نے داعش سے تعلق رکھنے والے 17 مشتبہ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی تصدیق کی ہے، جن میں 11 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔سکیورٹی فورسز نے چند روز قبل بھی استنبول میں کارروائیوں کے دوران 100 سے زائد مشتبہ داعش ارکان کو گرفتار کیا تھا۔

اس حوالے سے ترک حکام نے بتایا تھا کہ گرفتار افراد نئے سال پر دہشتگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی بنا رہے تھے، چھاپوں کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا

مزیداسی طرح کی
Related

بلوچستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش، پاکستان کرکٹ بورڈکے زیر اہتمام ٹرائلز

قلات (ویب ڈیسک) 19 اکتوبر 2026 بلوچستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی...

رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز کےبیٹے کی سرکاری کارکی موٹر سائیکل کوٹکر،مقدمہ درج

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 19اکتوبر 2026 قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی...

فائر سیفٹی اقدامات مکمل نہ ہونے پرسی ڈی اے کے ہفتہ وارسستے بازار بند

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 18 اکتوبر 2026 وفاقی دارالحکومت میں شہریوں...

تازہ ترین