ڈیڈ لائن گزر گی،446اراکین پارلیمنٹ نے اپنے گوشوارے جمع نہ کروائے

اسلام آباد۔

 

لیکشن کمیشن کی دی گئی ڈیڈ لائن تک 446 اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کی جانب سے اپنے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہیں کرائے جا سکے، 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرائے گئے تو 16 جنوری 2026 سے ان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق ہر سال 31 دسمبر تک اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کی جانب سے اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے گوشوارے جمع کرانے لازمی ہوتے ہیں۔ انتخابی قانون 2017 کی شق 137 کے تحت 15 جنوری تک ان ارکان کو مہلت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے گوشوارے جمع کرائیں تاہم اس میں ناکام رہنے والے اراکین کی رکنیت 16 جنوری سے معطل کر دی جاتی ہے تاہم گوشوارے جمع کرانے پر ان کی رکنیت بحال کر دی جاتی ہے۔ سینیٹ کے 26 ، قومی اسمبلی کے 125، پنجاب اسمبلی کے 159 ، سندھ اسمبلی کے 62، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 48 اور بلوچستان اسمبلی کے 26 اراکین کی جانب سے ان کے اپنے اور زیر کفالت افراد کے مالی سال 25-2024 کے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہیں کرائے گئے، 16 جنوری 2026 سے ان ارکان کی رکنیت معطل کر دی جائے گئ

مزیداسی طرح کی
Related

پی این سی اے میں بنگلہ دیشی ثقافتی وفد کی شاندار پرفارمنس، ہال تالیوں سے گونج اٹھا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان اور بنگلہ دیش کے ثقافتی روابط...

سلیکون ویلی میں پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد، سفیرپاکستان رضوان سعید شیخ کی شرکت

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 امریکہ کے مغربی ساحل پرسان فرانسسکو میں...

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام آباد میں صفائی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام...

تازہ ترین