ایران میں مظاہروں میں شدت 6 افراد ہلاک املاک نذر آتش

ایران میں مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجاتِ زندگی کے خلاف جاری احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ حالیہ مظاہروں کے آغاز کے بعد پہلی ہلاکت خیز جھڑپیں ہیں۔

مغربی ایران کے مختلف شہروں میں ہونے والے تصادم میں ہلاک ہونے والوں میں ایک سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہے۔ نیم سرکاری خبر رساں ادارے فارس کے مطابق صوبہ چهارمحال و بختیاری کے شہر لردگان میں دو شہری سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران مارے گئے۔سرکاری میڈیا کے مطابق صوبہ لورستان کے شہر کوہدشت میں بسیج فورس کا ایک 21 سالہ اہلکار ہلاک ہوا، جسے حکام نے مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کے دوران جان سے ہاتھ دھونے والا قرار دیا۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاؤ کا کہنا ہے کہ لردگان میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، جبکہ کوہدشت میں مرنے والا شخص ایک مظاہرہ کرنے والا نوجوان تھا۔ ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

احتجاج کا آغاز اتوار کے روز تہران میں تاجروں کی ہڑتال سے ہوا، جو مہنگائی، معاشی جمود اور ایرانی کرنسی کی قدر میں شدید کمی کے خلاف تھا۔ بعد ازاں یہ مظاہرے دیگر بڑے شہروں تک پھیل گئے اور کم از کم 10 جامعات کے طلبہ بھی احتجاج میں شامل ہو گئے۔ایرانی معیشت مغربی پابندیوں کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران ایرانی ریال امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایک تہائی سے زائد قدر کھو چکا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں مہنگائی کی شرح 52 فیصد تک پہنچ گئی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مظاہرین کے مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے حکومت سے معاشی صورتحال بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔ تاہم ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

مزیداسی طرح کی
Related

پی این سی اے میں بنگلہ دیشی ثقافتی وفد کی شاندار پرفارمنس، ہال تالیوں سے گونج اٹھا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان اور بنگلہ دیش کے ثقافتی روابط...

سلیکون ویلی میں پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد، سفیرپاکستان رضوان سعید شیخ کی شرکت

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 امریکہ کے مغربی ساحل پرسان فرانسسکو میں...

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام آباد میں صفائی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام...

تازہ ترین