آئی پی ایل میں بنگلہ دیشی کھلاڑی منتخب کرنےپر شاہ رخ خان انتہا پسند ہندوؤں کے نشانے پر

بولی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے لیے بنگلہ دیشی کھلاڑی کو منتخب کرنے پر سخت تنقید کی زد میں آگئے جب کہ انتہا پسند بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انہیں ”غدار“ قرار دے دیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی اترپردیش کے رہنما سنگیت سوم نے اداکار شاہ رخ خان کو انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے پڑوسی ملک میں ہندوؤں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے مظالم کے درمیان بنگلادیشی کھلاڑی کو خریدنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔بی جے پی رہنما سنگیت سوم نے شاہ رخان کو بنگلادیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو خریدنے پر ’غدار‘ قرار دیا ہے۔بی جے پی رہنما نے خبردار کیا کہ اگر بنگلہ دیشی کھلاڑی آئی پی ایل کے لیے بھارت پہنچا تو اسے ایئرپورٹ سے نکلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام آباد میں صفائی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام...

انسداددہشتگردی عدالت:پی ٹی آئی کےسابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں...

وفاقی حکومت نےمتعددپولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان...

تازہ ترین