سلامتی کونسل نے وینزویلا میں امریکی فوجی کاروائی کو عالمی قوانین کے خلاف قرار دیا

وینز ویلا کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں چین اور روس نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اوران کی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا ہے، پاکستان نے بھی وینزویلا کا معاملہ افہام اور تفہیم سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وینزویلا کے خلاف امریکی کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کے خلاف قرار دیا ہے۔وینزویلا کی صورت حال پر بحث کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہورہا ہے، اجلاس کے ایجنڈے میں بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے خطرات پر غور کرنا شامل ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے وینزویلا کا معاملہ افہام اور تفہیم سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔پاکستان کے قائم مقام مندوب عثمان جدون نے کہا کہ تنازع کو حل کرنے کے لیے ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی کا سہارا لینا چاہیے، یکطرفہ فوجی کارروائی سے عدم استحکام کو بڑھاوا ملے گا۔ یو این چارٹر کسی بھی ملک کی سالمیت کے خلاف طاقت کے استعمال کی اجازت نہیں دیتا۔عثمان جدون نے مزید کہا کہ دنیا کو پہلے ہی متعدد بحرانوں کا سامنا ہے ایسے میں کریبیئن میں تناؤ خطے اور عالمی امن کے لیے اچھا نہیں ہے، اس طرح کا سنگین اقدام اچھی مثال قائم نہیں کرے گا اور مستقبل میں غیرمتوقع نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین