جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ کے 11ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی

جوڈیشل کمیشن کے اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی، جسٹس سید احسن رضا، جسٹس ملک جاوید اقبال، جسٹس محمد جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک محمد اویس خالد، جسٹس چوہدری سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس عبہر گل کو مستقل کر دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل جج راجہ غضنفر علی خان کو مستقل کرنے کی منظوری نہیں دی گئی جبکہ ایڈیشنل جج طارق محمود باجوہ کو 6 ماہ کی توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا۔جوڈیشل کمیشن کی جانب سے ایڈیشنل ججز کی کارکردگی، عدالتی امور میں مہارت اور مجموعی پیشہ ورانہ معیار کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلے کیے گئے، لاہور ہائیکورٹ میں مستقل ججز کی تعداد مکمل ہونے سے عدالتی کام میں تیزی اور مقدمات کے بروقت فیصلوں میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین