ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ، بنگلادیش نے آئی سی سی میں بھارتی عہدیدار کو ویزہ دینے سے انکار کردیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں بنگلادیش اور بھارت کے درمیان کرکٹ تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔

بنگلادیش نے آئی سی سی کے دورے پر آنے والے وفد میں شامل بھارتی اہلکار کو ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا، جبکہ صرف ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی کو ویزا دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، اینڈریو اس دورے کے دوران بنگلادیشی بورڈ کے حکام سے ملاقات کریں گے اور ورلڈکپ کے وینیوز اور سیکیورٹی کے امور پر بات چیت کریں گے۔یاد رہے کہ بنگلادیش نے مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالے جانے کے بعد بھارت میں کھیلنے کا بائیکاٹ بھی کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تنازع مزید بڑھ گیا ہے۔اینڈریو ایف گریو 17 جنوری کو ڈھاکہ پہنچے تاکہ بنگلادیش کی ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق جاری اختلافات حل کیے جا سکیں۔ ایف گریو سابق برطانوی پولیس افسر اور بین الاقوامی کھیلوں کی سیکیورٹی کے ماہر ہیں اور ان پر مذاکرات کا مکمل بوجھ ہے تاکہ بنگلادیشی حکام کو یقین دلایا جا سکے کہ بھارت میں میچز کے دوران کھلاڑیوں کی سیکیورٹی مکمل ہوگی۔اس دورے کو آئی سی سی کی جانب سے ایک ’آخری کوشش‘ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ بنگلادیش نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر گروپ مرحلے کے میچز بھارت کی بجائے سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔ٹی20 ورلڈکپ کے آغاز تک وقت کم رہ گیا ہے، اور اب اینڈریو ایف گریو کو بنگلادیش کو اصل شیڈول کے مطابق کھیلنے پر آمادہ کرنا ہے، ورنہ ٹورنامنٹ کے مستقبل پر سوالات پیدا ہو سکتے ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین