پاکستانی باسمتی کی دھوم ریکارڈ طلب کے باعث عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگیا۔رپورٹ

ملکی زرعی شعبے کے لیے سال 2026 کا آغاز خوشخبری کے ساتھ ہوا ہے، کیونکہ پاکستان نے چاول کی برآمدات میں ریکارڈ کامیابی حاصل کر کے دنیا میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔بین الاقوامی جریدے گلف نیوز نے بھی پاکستانی چاول کی عالمی سطح پر پذیرائی کی تصدیق کی ہے، جس سے ملکی معیشت اور زرعی شعبے کو مضبوط تقویت ملنے کی توقع ہے۔دسمبر 2025 میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس نے عالمی منڈی میں پاکستان کی مضبوط موجودگی کو اجاگر کیا۔خاص طور پر باسمتی چاول کی برآمدات میں 50 فیصد سے زائد غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، جو اس کامیابی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ پاکستان نے 4 لاکھ 89 ہزار ٹن چاول برآمد کیے، جبکہ اسی عرصے میں ویتنام کی برآمدات 3 لاکھ 87 ہزار ٹن رہیں۔اس شاندار کارکردگی کے نتیجے میں پاکستان عالمی درجہ بندی میں تیسری پوزیشن پر آ گیا ہے۔ پاکستانی چاول سب سے زیادہ متحدہ عرب امارات، چین، تنزانیہ، کینیا اور آئیوری کوسٹ کو برآمد کیے گئے۔زرعی ماہرین کے مطابق پاکستانی باسمتی چاول کا اعلیٰ معیار اور مسابقتی قیمتیں بین الاقوامی منڈیوں میں اعتماد کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں۔ماہرین نے کہا کہ چاول کی برآمدات میں یہ مسلسل اضافہ ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے اور زرعی شعبے کو مزید فروغ دے گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین