اسلام آباد میں قیمتی فونز چوری میں ملوث 16 رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

اسلام اباد پولیس کے رابری ڈکیتی یونٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے قیمتی موبائل فون چھین کر آئی ایم ای آئی تبدیل کر کے افغانستان فروخت کرنے والے منظم گروہ کے 16 ارکان کو گرفتار کر لیا جس میں گینگ کا لیڈر بھی شامل ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل فونز، موٹر سائیکل برآمد ہوئیں۔

ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے بتایا کہ ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے 02 موٹر سائیکل اور 05 پستول مع ایمونیشن برآمد کی گئیں۔ ملزمان اسلام آباد پولیس کو راہزنی، شاپ رابری اور دیگر سنگین جرائم کی 16 وارداتوں میں مطلوب تھے۔ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق ملزمان نے جڑواں شہروں میں متعدد وارداتیں کرنے اور چھینے گئے موبائل فون افغانستان فروخت کرنے کا انکشاف کیا، گینگز کے دیگر سہولت کاروں اور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے تحرک جاری ہے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام اباد قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف اہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، منظم اور متحرک گینگز کےخلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین