پرائیویٹ گھروں کے ساتھ سرکاری اراضی راستے کے لیئے استعمال کی جاسکتی ،آئینی عدالت

اسلام آباد:

وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد کے پوش سیکٹر میں پرائیویٹ گھر کے ساتھ ملحقہ سرکاری اراضی کے راستے کے استعمال کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل نمٹا دی۔عدالت نے سی ڈی اے کو درخواست گزار کو اراضی استعمال کرنے کی مشروط اجازت دینے کی منظوری دی۔سی ڈی اے کے وکیل کے مطابق، درخواست گزار نے اراضی کے استعمال اور بوقت ضرورت اسے واپس کرنے کے لیے بیان حلفی دے رکھا ہے۔ عدالت کے جج، جسٹس عامر فاروق نے وکیل سی ڈی اے سے استفسار کیا کہ کیا مسئلہ کے آپسی حل کا کوئی امکان ہے۔سی ڈی اے کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق کسی کو ملحقہ سرکاری اراضی استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ جبکہ وکیل فیصل چوہدری نے دلائل دیے کہ سی ڈی اے پورے شہر میں کچی آبادیوں کو گرا رہا ہے اور اگر پوش ایریاز میں اجازت دی جاتی ہے تو یہ غلط تاثر جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غریبوں کے گھر گرا کر امیروں کو بیان حلفی پر اجازت دی جا رہی ہے۔جسٹس عامر فاروق نے وکیل فیصل چوہدری کو ہدایت کی کہ وہ کچھ آبادیوں کے خلاف سی ڈی اے آپریشنز پر بات نہ کریں اور صرف اپنے کیس کی بات کریں سماعت جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پہلے پرائیویٹ گھر کے ساتھ سرکاری اراضی کے استعمال کو درست قرار دیا تھا، جس کے خلاف سی ڈی اے نے آئینی عدالت میں اپیل دائر کی

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام آباد میں صفائی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام...

انسداددہشتگردی عدالت:پی ٹی آئی کےسابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں...

وفاقی حکومت نےمتعددپولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان...

تازہ ترین