سارہ انعام قتل کیس،مجرم کی والدہ کی بریت کی درخواست دائر

اسلام آباد

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سارا انعام قتل میں سزا یافتہ مجرم شاہنواز امیر کی والدہ کی بریت کے خلاف اپیل میں نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔گذشتہ روزسماعت کے دوران راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ نے کہاکہ ثمینہ شاہ کی بریت کی درخواست پر پہلے فیصلہ کیا جائے،جس جگہ قتل ہوا اس جگہ ثمینہ شاہ موجود تھیں، جسٹس انعام امین منہاس نے استفسار کیاکہ اسکا کردار کیا تھا ؟ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہاکہ انہوں نے پولیس کو بلایا ، جس پر راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ نے کہاکہ جی انہوں نے ہی پولیس کو بلایا تھا،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ میں پہلے بریت کی درخواست پر دلائل دینا چاہوں گا، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہاکہ آپ ہمیں بتا دیں آپکے پاس کونسا ایسا ثبوت ہے؟ جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ گھر میں اور کون موجود تھا؟جس پر رضوان عباسی ایڈووکیٹ نے کہاکہ گھر میں اس وقت ملازم بھی موجود تھے،درخواستگزار وکیل نے کہاکہ پہلے بریت پر دلائل ہوئے تو مرکزی کیس پر اثر پڑے گا،عدالت نے ثمینہ شاہ کی بریت کی درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔ستمبر 2022 سارا انعام کو اُن کے شوہر شاہنواز امیر نے قتل کر دیا تھا۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین