امریکی ٹیرف بھارت کا یورپی یونین کے ساتھ معاہدہ طے

بھارت اور یورپی یونین نے ایک طویل انتظار کے بعد بڑے تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کا اعلان بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے منگل کو کیا۔ تقریباً دو دہائیوں کے متواتر مذاکرات کے بعد ہونے والا یہ آزاد تجارتی معاہدہ بھارت کی وسیع اور محفوظ تجارتی مارکیٹ کو 27 رکن ممالک پر مشتمل یورپی یونین کے ساتھ آزاد تجارت کا راستہ فراہم کرے گا۔یہ معاہدہ ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکا کی جانب سے بھارت پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یورپی یونین کے ساتھ بھارت کا معاہدہ امریکی اثر و رسوخ سے بچنے کی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔امریکی حکومت نے بھارت سے درآمد ہونے والی اشیاء پر 50 فیصد محصول عائد کیا ہوا ہے، بھارت امریکا تجارتی معاہدہ بھی گزشتہ سال مواصلاتی مسائل کی وجہ سے ناکام ہوگیا تھا۔یورپی یونین بھارت کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں کے درمیان مالی سال 2024–25 میں دو طرفہ تجارتی حجم 136 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا، جو گزشتہ دس سال میں تقریباً دوگنا ہوا ہے۔نریندر مودی نے نئے معاہدے کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ ”کل، یورپی یونین اور بھارت کے درمیان ایک بڑا معاہدہ طے پایا۔ دنیا بھر کے لوگ اسے ’تمام معاہدوں کی ماں‘ قرار دے رہے ہیں۔ یہ معاہدہ بھارت کے 1.4 ارب عوام اور یورپ میں لاکھوں افراد کو بڑے مواقع فراہم کرے گا۔“بھارتی وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ معاہدہ عالمی معیشت کے 25 فیصد اور دنیا کے ایک تہائی تجارتی حجم کا احاطہ کرتا ہے۔

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے کہ وہ بھارت میں سرمایہ کاری کریں اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھائیں

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین