پرتگال طوفان کرسٹن کی زد میں ، 5 افراد ہلاک نظام زندگی مفلوج

پرتگال تباہ کن طوفان کرسٹن کی لپیٹ میں آ گیا، جہاں طوفانی ہواؤں نے ملک بھر میں تباہی مچا دی۔ حکام کے مطابق طوفان کے باعث کم از کم 5 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ہزاروں ہنگامی واقعات رپورٹ کیے گئے۔ضلع لیریا کے میئر گونکالو لوپس نے تصدیق کی کہ صرف ان کے ضلع میں چار افراد جان سے گئے، جن میں سے ایک شخص عمارت کے ڈھانچے کے گرنے سے ہلاک ہوا۔

ایک اور ہلاکت ویلا فرانکا ڈی زیرا میں اس وقت ہوئی جب تیز ہوا کے باعث درخت ایک چلتی گاڑی پر آ گرا۔پرتگال کی نیشنل اتھارٹی برائے ایمرجنسی اینڈ سول پروٹیکشن کے مطابق دوپہر تک 3,300 سے زائد حادثات رپورٹ ہو چکے تھے، جن کی اکثریت درختوں کے گرنے، ملبہ سڑکوں پر آنے اور اہم شاہراہوں کی بندش سے متعلق ہے۔ کئی مرکزی راستے مکمل طور پر بند کر دیے گئے۔طوفان نے بجلی کے نظام کو بھی مفلوج کر دیا۔ پاور گرڈ آپریٹر کے مطابق دوپہر تک تقریباً 5 لاکھ 70 ہزار افراد بجلی سے محروم تھے، جبکہ رات کے وقت یہ تعداد 10 لاکھ تک جا پہنچی تھی۔ وسطی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

کوئمبرا میں میونسپل ایروڈروم مکمل طور پر تباہ ہو گیا، ہینگر میں کھڑے طیارے شدید نقصان کا شکار ہوئے جن میں سے کئی ناقابلِ مرمت قرار دیے جا رہے ہیں۔ لیریا کا فٹبال اسٹیڈیم بھی شدید متاثر ہوا۔ضلع پومبال کے مقامی حکام نے خبردار کیا ہے کہ بجلی کی بندش کے باعث پانی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے، اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ پانی کا استعمال محدود رکھیں۔پرتگالی موسمیاتی ادارے کے مطابق مونٹے ریئل ایئر بیس پر ہوا کا جھونکا 176 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ لیریا میں 140 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار کے مزید تین جھکڑ بھی ریکارڈ ہوئے۔ ماہرین کے مطابق یہ رفتار ہریکین کی سطح کے قریب ہے

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین