نکاح نامے میں حق مہر جو لکھا ہے شوہروہ ادا کرنے کا پابند ہے سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں جہیز اور حق مہر سے متعلق کیسز کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے اہم ریمارکس دے دیے۔چیف جسٹس نے قرار دیا کہ حق مہر میں جو چیزیں لکھی ہوں، شوہر ان کی ادائیگی کا پابند ہے، عورت کے ساتھ جب شادی کی جاتی ہے تو نکاح نامے کے تحت درج ادائیگی لازم ہوتی ہے۔درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی۔سماعت کے دوران وکیلِ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ حق مہر میں 40 تولہ بہت زیادہ ہے اور شوہر 20 تولہ ادا کرنے کو تیار ہے، اس پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ تھوڑا اور دے دیں تو معاملہ ٹھیک ہو جائے گا تاہم عدالت ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے جہیز اور حق مہر سے متعلق دائر مختلف درخواستیں خارج کر دیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین