اسلام آباد میں اربوں روپے مالیت کا نیا کنونشن سینٹر کہا ں بنے گا ۔وزیر داخلہ نے بتادیا

وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی معیار کے نئے کنونشن سنٹر کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مری روڈ بھارہ کہو بائی پاس کے قریب نئے کنونشن سنٹر کی مجوزہ جگہ کا دورہ کیا جس میں انہوں نے نئے کنونشن سنٹر کی مجوزہ جگہ کا معائنہ بھی کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے دورے کے دوران فوری احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کنونشن سنٹر کی مجوزہ جگہ پر موجود ہر قسم کے غیر قانونی قبضے ختم کیے جائیں، قابضین کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے اور تمام غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا جائے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی قابضین کو کسی قسم کی رعایت یا معاوضہ نہیں دیا جائے گا، اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی حکومت کا عزم ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں ایس سی او سمٹ سمیت دیگر اہم بین الاقوامی کانفرنسز کے انعقاد میں آسانی ہوگی اور ملک کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

مزیداسی طرح کی
Related

بھارت کے لیجنڈ اداکار نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی

ویب ڈیسک 13 اکتوبر 2026 معروف بھارتی آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر...

ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، 5 مسافر جاں بحق، 32زخمی

ملتان (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 ملتان میں شیر شاہ پل...

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

تازہ ترین