چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی کا شاہراہ دستور پر دھرنا

اسلام آباد:

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں نے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دے دیا، رہنماوں نے نعرے بازی شروع کر دی۔تحریک انصاف کی قیادت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ پہنچے تھی تاہم سلمان اکرم راجا اور لطیف کھوسہ کی رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات ہوئی جو 10 منٹ جاری رہی۔سلمان اکرم راجا اور لطیف کھوسہ کی رجسٹرار سے ملاقات کے بعد اٹارنی جنرل سے ملاقات ہوئی۔ کچھ دیر بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بھی سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئے۔

شفیع جان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقات کرنے کے لیے آئے ہیں، آئینی عدالت جانا پڑا تو وہاں بھی جائیں گے۔سپریم کورٹ کے اندر اور باہر سکیورٹی اہل کاروں کی اضافی نفری تعینات ہے جبکہ سیکیورٹی کے مدنظر مزید قیدی وین سپریم کورٹ کے باہر پہنچا دی گئیں

مزیداسی طرح کی
Related

بچوں کے محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کیلئے اسلام آباد میں قومی و بین الاقوامی پالیسی ڈائیلاگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 پاکستان میں چائلڈ پروٹیکشن...

بھارت کے لیجنڈ اداکار نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی

ویب ڈیسک 13 اکتوبر 2026 معروف بھارتی آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر...

ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، 5 مسافر جاں بحق، 32زخمی

ملتان (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 ملتان میں شیر شاہ پل...

تازہ ترین