ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیئے قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی کردی گئی

لاہور:

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے آفیشل کٹ کی رونمائی کر دی گئی۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی کے موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی بھی موجود تھے۔اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے قومی ٹیم ورلڈکپ ٹرافی جیت کر پاکستان واپس آئے گی۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم اس وقت اچھے فارم میں ہے اور ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی دکھائے گی۔آفیشل کٹ کی رونمائی کی تقریب میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی شریک ہوئے۔ جبکہ نسیم شاہ، ابرار احمد اور فہیم اشرف نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کی آفیشل کٹ کو”مارخور ایڈیشن” کا نام دیا گیا۔ جس میں پاکستان کے قومی جانور مارخور کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین