پنجاب کا دل لاہور بسنت کی ہلے گلے میں 1 نوجوان جاں بحق 6 زخمی

لاہور:

بسنت پر انتظامی دعوے دہرے کے دہرے رہ گئے، ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 3 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام نے بتایاکہ سکھ نہر کے قریب 25 سالہ علی رشید کٹی پتنگ اتارنے کے لئے بجلی کے کھمبے پر چڑھا، کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش کوضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔رات 12 بجے کے بعد بسنت کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے، گلشن راوی کے علاقے میں 8 سالہ ارحا کو گلے پر ڈور پھر گئی جس کے باعث وہ زخمی ہوگئی، راوی روڈ کے علاقے میں چھت سے گرنے کے باعث ثاقب نامی شخص زخمی ہوگیا۔لوئر مال کے علاقے میں پتنگ لوٹتے ہوئے 12 سالہ عبد الواحد زخمی ہوگیا، گلشن راوی کے علاقے میں 14 سالہ سلمان درخت سے پتنگ اتارتے ہوئے زخمی ہوا۔ڈیفنس فیز5 میں 21 سالہ رافع تنویر موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا، رافع تنویر گردن پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا، گلشن راوی میں ڈور پھرنے سے45 سالہ شبیر زخمی ہوا، متاثرہ شخص کے چہرے اور ناک پر ڈور پھری جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز کےبیٹے کی سرکاری کارکی موٹر سائیکل کوٹکر،مقدمہ درج

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 19اکتوبر 2026 قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی...

فائر سیفٹی اقدامات مکمل نہ ہونے پرسی ڈی اے کے ہفتہ وارسستے بازار بند

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 18 اکتوبر 2026 وفاقی دارالحکومت میں شہریوں...

ڈیجیٹل ڈیزائنرحنا جاوید قتل کیس میں نیا موڑ،ملزم گھریلو ملازم کے اہلخانہ بھی سراپا احتجاج

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 18اکتوبر2026 ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید قتل کیس میں...

تازہ ترین