پاکستان کا نیدرلینڈز کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈ کا فیصلہ

کولمبو:

ٹی 20 ورلڈکپ کا میلہ سری لنکا میں سج گیا، پاکستان نے افتتاحی میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس پر نیدرلینڈز کی ٹیم بلے بازی کر رہی ہے۔ٹاس جیتنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ پچ پچ پر گھاس ہے، تین فاسٹ بولرز کھلا رہے ہیں، کوشش ہے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں جبکہ کپتان نیدرلینڈز ٹیم نے کہا کہ آج کا میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، یہ ہمارے لیے اہم مقابلہ ہے۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، بابر اعظم اور عثمان خان شامل ہیں، اس کے علاوہ شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔نیدرلینڈز کی ٹیم میں مائیکل لیوٹ، میکس او ڈاؤڈ، باس ڈی لیڈے، کولن ایکرمین، اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان و وکٹ کیپر)، زیک لیون کیشے، لوگان وین بیک، رولوف وین ڈر مروے، آریان دت، کائل کلین اور پال وین میکرین شامل ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شریک 20 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، آج 3 میچز ہوں گے۔

آج ہونے والے دیگر میچوں میں ویسٹ انڈیز اسکاٹ لینڈ کا سامنا کرے گا جبکہ بھارت کی ٹیم آمریکا کے مدمقابل ہوگی

مزیداسی طرح کی
Related

رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز کے بیٹے کی گاڑی کی موٹر سائیکل کوٹکر،مقدمہ درج

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 19اکتوبر 2026 قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی...

فائر سیفٹی اقدامات مکمل نہ ہونے پرسی ڈی اے کے ہفتہ وارسستے بازار بند

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 18 اکتوبر 2026 وفاقی دارالحکومت میں شہریوں...

ڈیجیٹل ڈیزائنرحنا جاوید قتل کیس میں نیا موڑ،ملزم گھریلو ملازم کے اہلخانہ بھی سراپا احتجاج

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 18اکتوبر2026 ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید قتل کیس میں...

تازہ ترین