عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان کا ویزا نہ مل سکا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے اسیر بانی عمران خان کے دو صاحبزادے قاسم خان اور سلیمان خان لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ویزا حاصل نہ کر سکے۔ رپورٹ کے مطابق ان کی درخواستوں میں کچھ تکنیکی خامیوں کی وجہ سے ویزا جاری نہیں کیا گیا، دونوں نے گزشتہ ماہ ویزا کے لیے درخواست دی تھی۔

لندن سے سفارتی ذرائع نے ’دی نیوز‘ کو بتایا کہ ویزا درخواستیں ابھی تک اسلام آباد میں وزارتِ داخلہ کے متعلقہ سیکشن میں زیر التوا ہیں۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ درخواست گزاروں نے مطلوبہ معلومات کی فراہمی میں دلچسپی نہیں لی، حالانکہ ان سے درخواستوں میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لیے کہا گیا تھا، جس پر انہوں نے عمل درآمد نہیں کیا۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں برطانوی پاسپورٹ ہولڈرز (قاسم اور سلیمان) نے اپنی جائے پیدائش لندن ظاہر کی ہے، جبکہ درخواستوں میں پاکستان کے ساتھ کسی قسم کا تعلق ظاہر نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مقررہ فارمز میں اپنی سفری تاریخ بھی درست طور پر فراہم نہیں کی۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین