سعد الرحمٰن عرف ڈکی کی اہلیہ عروب جتوئی کی موبائل فرانزک کی استدعا منظور

لاہور:

سیشن کورٹ لاہور نے جوا ایپ پروموشن کیس میں ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کا موبائل فرانزک کروانے کی استدعا منظور کرلی۔سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج منصور علی قریشی نے عروب جتوئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، عروب جتوئی اپنے وکیل عثمان اور آفتاب ایڈووکیٹ کے ہمراہ پیش ہوئیں۔تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ عروب جتوئی کا موبائل فرانزک کرانا ہے، عدالت عروب جتوئی کا موبائل فرانزک کرانے کی مہلت دے، عدالت نے این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرلی۔ملزمہ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ موبائل فرانزک کی رپورٹ ایک دو ہفتوں میں نہیں آتی رمضان کے بعد کی تاریخ دی جائے۔ عدالت نے ملزمہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع کردی۔

جج منصور قریشی نے کہا کہ ملزمہ آئندہ اپنی حاضری یقینی بنائیں، عبوری ضمانت میں حاضری معافی اب نہیں ملے گی۔

ملزمہ کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین