گزشتہ پانچ سال میں فوج کے 382 افسران سمیت 3ہزار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا

اسلام آباد(وقائع نگار)وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد قومی اسمبلی نے منظور کر لی۔

خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2021 سے فروری 2025 تک پاک فوج کے مجموعی طور پر 3,141 افسران، جوان اور سپاہی شہید ہوئے ہیں۔ ان میں 170 افسر، 212 جے سی او اور 2,759 جوان شامل ہیں۔وزیر دفاع نے شہدا کے صوبوں کے لحاظ سے بھی اعداد و شمار پیش کیے اور کہا کہ بلوچستان میں 103، گلگت بلتستان میں 161، خیبر پختونخوا میں 534 اور پنجاب میں 1,697 شہادتیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی ایک ضلع یا صوبے کی نہیں بلکہ پوری قوم کی قربانی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ شہداء نے حلف کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، جبکہ سیاستدان پارٹیاں بدلتے رہتے ہیں۔ فوجیوں کا تعلق جس علاقے سے بھی ہو، وہ ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، جبکہ ہم اقتدار کی سیاست میں الجھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کو 4 اضلاع کی فوج قرار دینا سراسر غلط فہمی ہے، اور اگر ہم ذاتی سیاست کی خاطر خون سے لکھی گئی سرحدی لائنوں کو نظر انداز کریں تو ہمیں ایوان میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بلوچستان میں اگر کسی پنجابی کا شناختی کارڈ دیکھ کر انہیں نشانہ بنایا جاتا تو پنجاب احتجاج نہیں کرتا اور بلوچستان سے بھی کوئی آواز نہیں اٹھتی۔ میں صوبائیت پر یقین نہیں رکھتا، لیکن شہداء کے اعداد و شمار کو رد نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی ایک صوبے یا ضلع کی قربانی نہیں بلکہ ملک کی جنگ ہے، اختلافات اپنی جگہ ہیں لیکن شہداء ہماری سرخ لکیر ہیں۔ کئی سالوں سے میں شہداء کے جنازے پڑھ رہا ہوں، اور ان کا تعلق کسی ایک صوبے سے نہیں بلکہ وہ اول و آخر پاکستانی ہوتے ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین