عمران خان کی بیماری کی بنیاد پر ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی عمران خان کی سزا معطل کرکے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری نے عمران خان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی۔ اس کے علاوہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطل کرنے کا کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست بھی دائر کی گئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی دائیں آنکھ کی ایک سنگین بیماری میں مبتلا ہیں، آنکھ کی بیماری کی تشخیص پمز کے ڈاکٹر محمد عارف نے کی، ڈاکٹر نے قرار دیا کہ درخواست گزار کی دائیں آنکھ خون کے لوتھڑے کے باعث شدید متاثر ہو چکی ہے۔ضمانت پر رہائی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بیماری کے نتیجے میں عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد رہ گئی ہے، اس بیماری کا علاج جیل کے اندر ممکن نہیں ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 73 سال ہے، عمران خان کو ضمانت پر رہا کیا جائے تاکہ وہ اپنا علاج کروا سکیں۔بعد ازاں صحافی کی جانب سے سلمان صفدر سے پوچھا گیا کہ عمران خان نے خود کہا یا ڈاکٹرز نے ان کو بینائی جانے کا بتایا ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا میری رپورٹ کی کوئی چیز ایسی نہیں جو سمجھ نا آئے ، بانی پی ٹی آئی نے مجھے بتایا کہ ان کو پمز اسپتال کے ڈاکٹرز نے بتایا تھا۔

بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا عمران خان نے بتایا تھا کہ ان کو پمزکے ڈاکٹرز نے ٹیسٹ اور ریسرچ کے بعد بتایا کہ انکی 85 فیصد بینائی جا چکی ہے

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین