کے پی ایکسائز کا گاڑیوں کے نمبروں کی منفرد نیلامی، وزیرستان 1 چارکروڑ 6 لاکھ میں فروخت

قیوم اسپورٹس کمپلیکس کے ارینا ہال میں پرسنلائزڈ مارکس چوائس نمبر پلیٹس کی شاندار نیلامی زور و شور سے جاری ہے، جہاں عوام کی غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے۔مہنگی ترین بولیوں نے اس تقریب کو ایک یادگار ایونٹ میں تبدیل کر دیا ہے اور مختلف منفرد نمبر پلیٹس بڑی رقوم میں فروخت ہو رہی ہیں۔ ’’وزیرستان 1‘‘ چوائس نمبر پلیٹ سب سے زیادہ قیمت پر فروخت ہونے والی پلیٹ بن گئی ہے۔یہ نمبر پلیٹ 4 کروڑ اور 6 لاکھ روپے میں خریدی گئی، جو اب تک کی نیلامیوں میں لگنے والی سب سے بڑی بولی قرار دی جا رہی ہے۔ یہ اعزاز فیض الرحمان کے حصے میں آیا جنہوں نے یہ ریکارڈ توڑ بولی دے کر نمبر پلیٹ اپنے نام کر لی۔نیلامی کے دوران ’’مہمند 1‘‘ نمبر پلیٹ پر بھی غیر معمولی مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ یہ پلیٹ 3 کروڑ اور 21 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی اور اسے حاجی ظاہر گل نے خریدا۔ یوں یہ اب تک کی دوسری بڑی بولی ثابت ہوئی۔اس کے علاوہ ’’پشتون 1‘‘ چوائس نمبر پلیٹ بھی نمایاں رہی، جس پر تیسری بڑی بولی لگی۔ یہ نمبر پلیٹ 1 کروڑ اور 32 لاکھ روپے میں فروخت کی گئی۔تقریب میں شریک افراد کی دلچسپی اور جوش و خروش سے واضح ہے کہ منفرد اور شناختی نوعیت کی نمبر پلیٹس کے حصول کے لیے خریدار بڑی سے بڑی رقم خرچ کرنے کو تیار ہیں۔ارینا ہال میں جاری اس نیلامی کے دوران مزید چوائس نمبر پلیٹس پر بولی کا عمل بدستور جاری ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ بھی نئی ریکارڈ ساز بولیاں سامنے آسکتی ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین