بھارت نے ایران کے مزید 3 آئل کارگوشپ قبضے میں لے لیئے

بھارت نے ایران سے منسلک مزید تین آئل ٹینکرز ضبط کرنے کے بعد غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اپنے سمندری علاقے میں نگرانی میں اضافہ کردیا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارت کا یہ مقصد ہے کہ اس کے پانیوں کو تیل کی مال برداری چھپانے کے لیے شپ ٹو شپ منتقلی کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ضبط کیے گئے جہازوں میں آسفالٹ اسٹار، اسٹیلر روبی اور آل جفزیا شامل ہیں جو اکثر اپنی شناخت بدلتے رہتے تھے تاکہ ساحلی ریاستوں کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں سے بچ سکیں۔ قبضہ ہونے والے جہازوں کے مالکان بیرون ملک مقیم ہیں۔اس سے قبل بھارتی حکام نے 6 فروری کو ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ ممبئی کے مغرب میں تقریباً 100 بحری میل کی دوری پر تین جہازوں کو روکا گیا، جب بھارت کے خصوصی اقتصادی زون میں ایک ٹینکر سے مشکوک سرگرمی کا پتہ چلا تھا۔بعد ازاں وہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی گئی تھی، تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے تصدیق کی گئی تھی کہ جہازوں کو مزید تفتیش کے لیے ممبئی لے جایا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انڈین کوسٹ گارڈ نے اپنے سمندری زونز میں 55 جہاز اور 10 سے 12 طیارے تعینات کر دیے ہیں تاکہ چوبیس گھنٹے نگرانی کی جا سکے۔رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی امریکا اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری کے بعد سامنے آئی ہے۔رواں ماہ کے اوائل میں واشنگٹن نے اعلان کیا تھا کہ وہ بھارتی اشیاء پر درآمدی محصولات کو 50 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دے گا، کیونکہ نئی دہلی نے روسی تیل کی درآمد بند کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام آباد میں صفائی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام...

انسداددہشتگردی عدالت:پی ٹی آئی کےسابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں...

وفاقی حکومت نےمتعددپولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان...

تازہ ترین