پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں رمضان کا چاند نظر آگیا کل پہلا روزہ ہوگا

پشاور:

پاکستان کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک 1447ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، ملک بھر میں پہلا روزہ کل بروز جمعرات ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت کا اعلان کیا ملک بھر مجموعی طور پر جب کہ پہلا روزہ کل اور پہلی تراویح آج ہوگی۔دوسری جانب رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کی صدارت کی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چارسدہ روڈ پر اوقاف ہال میں ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، کراچی، لاہور اور کوئٹہ میں ہوئے،مرکزی اجلاس میں کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے شریک ہوئے۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے چاند کی 22 شہادتیں موصول ہوئیں، اہلِ وطن کو ماہ مقدس کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، رمضان میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں، رمضان رحمتوں اوربرکتوں کا مہینہ ہے۔علاوہ ازیں مسجد قاسم علی خان میں غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہوا، غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کی۔خیال رہے بنگلا دیش، بھارت میں چاند نظر آ گیا اور وہاں بھی کل پہلا روزہ ہوگا۔یاد رہے سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ ہے، اسی طرح عراق، عمان، ترکیہ، انڈونیشیا، ملائیشیا میں پہلا روزہ کل ہوگا، جبکہ آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان، ازبکستان میں پہلا روزہ جمعرات کو ہو گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام آباد میں صفائی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام...

انسداددہشتگردی عدالت:پی ٹی آئی کےسابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں...

وفاقی حکومت نےمتعددپولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان...

تازہ ترین