راولپنڈی رشتے کے تنازعے پر فائرنگ شوہر دو بیویوں سمیت قتل

راولپنڈی کے علاقے پشاور روڈ، قاسم آباد بازار میں گھر کے اندر فائرنگ سے شوہر کو دونوں بیویوں سمیت قتل کر دیا گیا۔

فائرنگ کا واقعہ تھانہ نصیر آباد کی حدود میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک مرد جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، پانچ ایمرجنسی گاڑیوں اور دس سے زائد اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق فرانزک شواہد اکٹھے کرنے کے بعد نعشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت حسن عرف بادشاہ، ان کی اہلیہ نور اور دوسری اہلیہ ندا کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ رشتہ داری کے تنازعے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں بادشاہ اور اس کی دونوں بیویوں کو قتل کیا گیا۔ مقتول کے بیٹے کے ابتدائی بیان میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گاؤں سے آئے رشتہ داروں نے قتل کیا

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام آباد میں صفائی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام...

انسداددہشتگردی عدالت:پی ٹی آئی کےسابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں...

وفاقی حکومت نےمتعددپولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان...

تازہ ترین