کراچی سلینڈر دھماکے میں 12 افراد ہلاک متعدد زخمی

کراچی کے علاقے سولجر بازار گل رانا کالونی میں ایک رہائشی عمارت میں گیس سلنڈر دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 13 تک پہنچ گئی ہے۔ حادثے میں اب تک 12 افراد زخمی ہیں۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ عمارت کی چھت گر گئی اور ملبے تلے کئی افراد دب گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ عمارت تین منزلہ تھی اور ہر منزل پر ایک کمرہ قائم تھا۔ دھماکے کے بعد عمارت کا بڑا حصہ زمین بوس ہو گیا جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کی گلیاں تنگ ہونے کی وجہ سے بھاری مشینری کو موقع پر پہنچانے میں دشواری کا سامنا ہے، تاہم ریسکیو ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک ملبے سے 13افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں ایک خاتون اور ایک 10 سالہ بچی بھی شامل ہے۔ بچی کی شناخت نازیہ کے نام سے ہوئی ہے

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام آباد میں صفائی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام...

انسداددہشتگردی عدالت:پی ٹی آئی کےسابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں...

وفاقی حکومت نےمتعددپولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان...

تازہ ترین