محی الدین وانی ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر تعینات

طارق بگٹی کی جگہ وفاقی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ امور محی الدین وانی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا چارج دے دیا گیا۔وزیر اعظم شہبازشریف نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق بگٹی کا استعفی منظور کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق بگٹی کا استعفی منظور کرلیا جس کے بعد محی الدین وانی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایڈ ہاک صدر تعینات کردیا گیا۔تعیناتی کے بعد وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی ہاکی کے امور کو چلائیں گے۔

وزارت کے تحت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ منسلک ہاکی کے کلبوں کی سیکورٹنی کے بعد نئی باڈی تشکیل دی جائے گی، قائم مقام صدر محی الدین وانی ہاکی کے تمام امور کا جائزہ لیں گے۔تمام امور کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کے زیر نگرانی نئی منجمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلامیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 پاکستان تحریک انصاف نے...

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

تازہ ترین