سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کروانے کے لیے شناختی کارڈ بلاک کرنے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے حکم کو غیر قانونی قرار دے دیا۔جسٹس منیب اختر نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ شناختی کارڈ کوئی لگژری نہیں بلکہ عام زندگی گزارنے کے لیے بنیادی ضرورت ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیا عدالتیں کل کو رقم کی واپسی کے لیے بھی بجلی اور پانی کے کنکشن کاٹنے کا حکم دیں گی؟ فیصلے میں کہا گیا کہ کسی شہری کو شناختی کارڈ سے محروم کرنا زندگی کا بنیادی حق چھیننے کے مترادف ہے۔سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ضابطہ دیوانی کے سیکشن 51 کے تحت شناختی کارڈ بلاک کرنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں ۔ پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے سی پی سی میں کی گئی ترمیم کا اطلاق صوبہ سندھ پر نہیں ہوتا۔ عدالت نے واضح کیا کہ قانون میں صریح حکم کے بغیر کوئی بھی عدالت کسی شہری کا شناختی کارڈ بلاک نہیں کر سکتی۔فیصلے کے مطابق 2016ء میں ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کے خلاف رقم کی ادائیگی کی ڈگری جاری کی تھی۔ رقم کی عدم ادائیگی پر ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا، جسے سندھ ہائی کورٹ نے برقرار رکھا تھا، تاہم سپریم کورٹ نے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ درخواست گزار کیخلاف پراپرٹی کیس میں ڈگری جاری کی گئی تھی اور درخواست گزار کو طے کردہ رقم جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام آباد میں صفائی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام...

انسداددہشتگردی عدالت:پی ٹی آئی کےسابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں...

وفاقی حکومت نےمتعددپولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان...

تازہ ترین