سعودی عرب کا اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی کے متنازع بیان کی سخت مذمت کی ہے، جس میں انہوں نے مبینہ طور پر اسرائیل کے مشرق وسطیٰ پر کنٹرول کو جائز قرار دیا تھا۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی سفیر کا یہ بیان غیر ذمہ دارانہ ہے اور بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے منشور اور سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔وزارت کے مطابق ایسے بیانات خطے کے ممالک اور امریکا کے دیرپا تعلقات کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہیں اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ریاض نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ فوری طور پر اپنا موقف واضح کرے، کیونکہ یہ بیان دنیا بھر کے امن پسند ممالک کی جانب سے مسترد کیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ریاستوں کی خودمختاری، سرحدوں اور ارضی سالمیت کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

سعودی عرب نے زور دیا کہ منصفانہ اور جامع امن کا واحد راستہ اسرائیل کے قبضے کا خاتمہ اور دو ریاستی حل کے تحت 1967 کی سرحدوں پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔واضح رہے کہ امریکی سفیر مائیک ہکابی نے گریٹر اسرائیل کے قیام کو یہودیوں کا حق قراردیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا تمام مشرق وسطی پرقبضہ قابل قبول ہے جس پر سعودی عرب کی جانب سے سخت ردِ عمل سامنے آیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام آباد میں صفائی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام...

انسداددہشتگردی عدالت:پی ٹی آئی کےسابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں...

وفاقی حکومت نےمتعددپولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان...

تازہ ترین