امیر قطر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے امیر قطر اور قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ امیر قطر نے وزیراعظم کی جانب سے دی گئی دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔ جس میں امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی نے اقتصادی شراکت داری کو اعلیٰ اسٹریٹجک سطح تک بڑھانے کے لئے قطر کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ کیا جسے امیر قطر نے بخوشی قبول کر لیا اور یہ دورہ اسی سال ہو گا۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے سیاسی مصروفیات کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اقتصادی شراکت داری کو اعلیٰ اسٹریٹجک سطح تک بڑھانے کے لئے قطر کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کی علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مذاکرات، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کثیر الجہتی فورمز کے اندر قریبی تعاون کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا اور اہم علاقائی مسائل پر قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔اعلامیہ یہ دورہ پاکستان اور قطر کے اپنی مضبوط شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور ان کے مضبوط سیاسی تعلقات کو ٹھوس اقتصادی نتائج میں تبدیل کرنے کے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ کیا جسے امیر قطر نے بخوشی قبول کر لیا، یہ دورہ اسی سال ہو گا۔دوحہ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی پیش رفت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام آباد میں صفائی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام...

انسداددہشتگردی عدالت:پی ٹی آئی کےسابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں...

وفاقی حکومت نےمتعددپولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان...

تازہ ترین